تل ابیب: غزہ کے اسیروں کے بارے میں سارہ نیتن یاہو کے تبصرے نے اہل خانہ میں غم و غصے کو جنم دیا ہے ۔اسرائیل کے وزیر اعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کی جانب سے کیے گئے ایک تبصرے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ غزہ میں اب بھی کم از کم24اسیران زندہ ہیں۔ اس بیان سے اسرائیل میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور اسیران کے خاندانوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں سارہ نیتن یاہو کو اپنے شوہر سے سرگوشی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، جب انہوں نے کہا کہ 24تک زندہ قیدی ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے شائع کردہ ایک ویڈیو میں وزیر اعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کو سرگوشی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ غزہ میں 24 سے کم یرغمالی زندہ ہیں۔یہ تبصرہ پیر کو وزیر اعظم بنجمن نیتن کی ایک ملاقات میں کیا گیا۔ نیتن یاہو نے ویڈیو میں کہا کہ 24تک زندہ ہیں، 24تک زندہ ہیں، نیتن یاہو نے غزہ میں باقی 59 یرغمالیوں کی واپسی کی کوششوں کا ذکر کیا۔