محبوب نگرکے ائمہ وموذنین میں عیدپیکیج ودیگرکی تقسیم تقریب سے ڈپٹی میئرکا خطاب
محبوب نگر۔18مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سارے مذاہب کا یکساں احترام ہمارے دستورکی بنیادی خصوصیت ہے ۔ کانگریس روزاول سے ہی اس پرعمل پیراہے ۔ وہ اقتدارپررہے یا اقتدار کے باہر‘ملک کے تمام مذاہب اور طبقات کا یکساں احترام کرتی آرہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم سریندرریڈی ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن محبوب نگرنے کیا۔ وہ گزشتہ روزمحبوب نگرکے مساجدکے 162ائمہ وموذنین میں عیدکا تحفہ پیش کررہے تھے جونقد رقم اور پیکیج پرمشتمل تھی ۔انہوںنے سید تقی الدین اورانورسے اظہار تشکرکیا کہ انہوںنے اس اہم کام میں بھرپور تعاون کیا۔ انہوںنے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ محبوب نگرکے ہندومسلمان بھائی چارگی ‘ اخوت کا وہ نظارہ پیش کریںکہ تلنگانہ توکیا ملک بھرمیںاس کی مثال لی جائے ۔انہوںنے بڑی تعداد میں موجود ائمہ وموذنین سے گزارش کی کہ وہ نہ صرف محبوب نگر بلکہ ریاست اورملک کی جامع ترقی ‘ سیکولر ازم اورمحبت کی بقاء کیلئے دعاء کریں۔ انہوںنے یہ بھی تیقن دیا کہ ائمہ وموذنین کیلئے ایک بھائی اوردوست کی طرح ہیںکسی بھی مشکل یا مسئلہ کیلئے وہ ان سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ائمہ موذنین نے ڈپٹی میئرکے اقدام کی ستائش کی اورشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرصدرقاضی سیدغوث محی الدین ‘عبدالہادی ایڈوکیٹ ‘ سیدامین الدین قادری ‘ سعد اللہ جنیدی رکن ہاسپٹل ڈیولپمنٹ کمیٹی ‘محمد بشیرالدین صدرعیدگاہ کمیٹی ‘محمد عبدالرافع ذکی ‘رفیق احمد قادری ‘شاہنوازہاشمی ‘محمدطاہر کارپوریٹر ظہیر‘محبوب ‘راشد خان ‘اورائمہ وموذنین تنظیم کے ذمہ داران موجود تھے ۔سید تقی الدین سابق سکریٹری جے پی آئی ٹی آئی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ ائمہ موذنین کی جانب سے سریندر ریڈی کوتہنیت پیش کی گئی۔