حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) ساس اور خسر کی دلسوزی سے دلبرداشتہ شخص نے سسرال میں خود سوزی کرلی۔ اوپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 32 سالہ آنند نے سسرالی مکان کے روبرو خودسوزی کرلی۔ آنند پیشہ سے پینٹر اور اوپل کا ساکن تھا وہ کل بیوی اور بچوں کی دریافتی کیلئے سسرال گیا تھا ۔ یکم مارچ کو اس کی بیوی بچوں کو لے کر مکان سے چلی گئی تھی اور اس کی اطلاع نہیں دی تھی اور نہ ہی اس سے اجازت لی تھی۔ ان دونوں کی بات بھی نہیں ہوپارہی تھی۔ اس بات سے شدید پریشان آنند نے اپنے سسرال کا رُخ کیا اور بیوی اور بچوں کے تعلق سے دریافت کیا۔اس کے ساس اور خسر نے بجائے اس کے بیوی بچوں کے تعلق سے بتانے کے اس شخص کو شدید ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایااور گالی گلوج کی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر آنند نے پٹرول اپنے جسم پر ڈال لیا اور سسرال کے مکان کے روبرو خود سوزی کرلی جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔