ساس کی ڈانٹ سے دل برداشتہ بہو کی خودکشی

   

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز) ساس کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک بہو نے خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ خاتون ناگا لکشمی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ یہ خاتون حیدر نگر علاقہ کے ساکن سینو نامی شخص کی بیوی تھی۔ ان کی شادی سال 2013 ء میں ہوئی تھی۔ گزشتہ روز ان کے مکان پر کتے نے سیڑھیوں پر غلاظت کی تھی اور اس کو صاف کرنے کے لئے ناگا لکشمی کی ساس نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔