آکلینڈ ۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سافٹ بال ورلڈ کپ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ترجمان کنفیڈریشن کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن نے ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سافٹ بال ورلڈ کپ اگلے برس 20 سے 28 فروری تک نیوزی لینڈ میں مقرر تھا۔ترجمان کنفیڈریشن نے کہا ہے کہ طبی ماہرین اور حکومتی عہدیداروں سے مشاورت کے بعد سافٹ بال ورلڈ کپ 2022 تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ باہمی مشاورت سے میگا ایونٹ کی نئی تاریخوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔انڈر 18 ویمنز سافٹ بال ورلڈ کپ اور انڈر 18 بیس بال ورلڈ کپ بھی ملتوی کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یورپ اور ایشیا میں ہونے والے بیس بال اور سافٹ بال کے ٹورنامنٹس ملتوی ہو چکے ہیں۔
