50 لاکھ تاوان کا مطالبہ، سائبرآباد اور اے پی پولیس کی مشترکہ کارروائی
حیدرآباد۔/6 جنوری، ( سیاست نیوز) سافٹ ویر انجینئر کے اغواء معاملہ حل ہوگیا ہے۔ سائبرآباد پولیس نے پڑوسی ریاست آندھرا پردیش پولیس کی مدد سے مغویہ سافٹ ویر انجینئر کو برآمد کرلیا ہے۔ تاہم سریندر نامی سافٹ ویر انجینئر کے اغواء کے معاملہ میں اس کی حقیقی بہن کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بات چیت کے بہانے بھائی کو رائے درگم طلب کرنے والی خاتون نے اپنے بھائی کو اغواء کاروں کے حوالے کردیا اور کوکٹ پلی کے ساکن سریندر کے عوض 50 لاکھ روپئے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سریندر کو ایک کار سے نلہ ملہ جنگلات منتقل کیا جارہا تھا کہ رائے درگم پولیس اس کے تعاقب میں جٹ گئی اور ضلع کرنول کے آتما کور میں انووا کار اور سریندر کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انہیں پتہ چل گیا تھا کہ پولیس ان کا تعاقب کررہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اغواء کاروں کو فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے گرفتار کرلیا اور رائے درگم پولیس کے حوالے کردیا جبکہ مزیددو کی تلاش جاری ہے۔ اغوا کاروں کے ساتھ موجود خاتون سریندر کی بہن بتائی گئی ہے اور پولیس ہر زاویہ سے کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔ ع