سافٹ ویئر اپ گریڈ کے سبب دو دن کوویڈ ٹیکہ اندازی نہیں ہوگی

   

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر اپ گریڈ کے سبب 27 اور 28 فروری کو کووِڈ۔19 ویکسینیشن نہیں کیا جائے گا۔ وزارت نے بتایا کہ کو-وِن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو-وِن 2.0 میں بدلا جائے گا۔ لہٰذا ہفتے کے روز اور اتوار کے روز دو دن ٹیکہ کاری نہیں ہوگی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ 16 جنوری کو ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا تھا۔ یکم مارچ کو مہم کے دوسرے مرحلے کی شروعات ہوگی۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 72 ہزار 634 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے ۔