حیدرآباد : /28 مئی (سیاست نیوز) چیتنیہ پوری علاقہ میں نامعلوم رہزن سافٹ ویئر انجنیئر کے گلے سے طلائی چھین اڑاکر فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ لنگالا سائی پرساد ساکن مادنا پیٹ جو جین پیاک کمپنی میں سافٹ ویئر انجنیئر ہے آج دوپہر اپنے دوست پون کے ہمراہ چیتنیہ پوری چوراہے پر واقع ٹفن سنٹر کو آیا تھا اور اس دوران بغیر نمبر پلیٹ گاڑی پر سوار دو نامعلوم رہزن سائی پرساد کے گلے سے چار تولے وزنی طلائی چین اڑاکر ایل بی نگر کی سمت فرار ہوگئے ۔ پولیس چیتنیہ پوری نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ب