حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (پریس نوٹ) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ملک کا ممتاز و معروف قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن بہ تعاون تلنگانہ ٹورازم، سالارجنگ میوزیم، گوتھے زینٹرم حیدرآباد اپرنا گروپ کی قیادت میں 5 تا 9 اکٹوبر 2023ء کے درمیان سالارجنگ میوزیم اور تارہ متی بارہ دری میں تھیٹر فیسٹیول منعقد ہوگا۔ اس پروگرام میں عصمت چغتائی کی تحریروں، جرمن کی رائیٹر سیلے برگ اور دیگر کی انسان دوستی اور تاریخی یادگاریں، رامیا کی اداکاری کوپیش کیا جائے گا۔ فنکار بشمول انجان سریواستو، مسعوداختر، مٹاوشسٹ، سنیل شان باغ، عائشہ رضا، انوبھا فتح پورائے، ڈاکٹر کلیا اپا اور ممبئی، دہلی، کولکتہ اور اننت پور سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکار روایتی تھیٹر فیسٹیول میں حصہ لیں گے۔ پدم شری قادر علی بیگ نے تھیٹر کی بنیاد ڈالی تھی جو آج عالمی سطح پر ایک اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ بکنگ اور مزید تفصیلات کیلئے بک مائی شو ملاحظہ کرسکتے ہیں۔