سالارجنگ میوزیم پیدل راہرو برج کے تعمیراتی نقشہ کو منظوری

,

   

231کروڑ روپئے کی تخمینی لاگت سے قلی قطب شاہ کامپلکس میں ہمہ سطحی پارکنگ، میوہ فروشوں کو جگہ کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 31ڈسمبر ( این ایس ایس ) حیدرآباد روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ( ایچ آر ڈی سی ایل ) کا پانچواں بورڈ اجلاس آج یہاں چیف سکریٹری ایس کے جوشی کی صدارت میں منعقد ہوا اور سالار جنگ میوزیم کے روبرو شہر میں جدید فن تعمیر کی مثالی علامت تصور کئے جانے والے پیدل راہرو برج کے تعمیراتی نقشوں کو منظوری دی گئی ۔ یہ پل 231.50کروڑ روپئے کی تخمینی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے جس میں قلی قطب شاہ کامپلکس پر مجوزہ ہمہ سطحی کارپارکنگ اور نیاپل و متصلہ علاقوں پر میوہ فروشوں کو جگہ کی فرہمی کیلئے اضافی پل کی تعمیر بھی شامل ہے ۔ کنسلٹنس نے نظرثانی شدہ تخمینوں ، تعمیراتی نقشوں اور تفصیلی پراجکٹ رپورٹ کو بورڈ آف ڈائرکٹرس کے اجلاس میں بغرض منظوری پیش کی گئی تھی تاکہ ای پی سی موڈ کے مطابق ٹنڈر طلب کئے جاسکیں ۔ پرنسپال سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار ، ایچ آر ڈی سی ایل کے چیف انجنیئر موہن نائیک اور دیگر سینئر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔