سالارجنگ میوزیم کے آڈیٹوریم میں آج فلمی غزلوں کا پروگرام ’’رسم الفت‘‘

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد آرٹس اینڈ کلچرل اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ممتاز میوزیک ڈائرکٹر مرحوم مدن موہن کی یاد میں فلمی غزل کا پروگرام آج 24 نومبر شام 6:30 بجے سالار جنگ میوزیم کے ایرکنڈیشن آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا جس میں زیباموسی، ارون گوڑ، شاہنواز، سنگیتا متھرا، پوروا گرو، شعیب اور دوسرے فنکار حصہ لیں گے اور مدن موہن کے یادگار نغمے پیش کریں گے۔ شجاعت علی ڈائرکٹر دور درشن ریٹائرڈ کی صدارت میں ہونے والے اس شو میں محمد قمر الدین چیرمین میناریٹی کمیشن تلنگانہ، افتخار شریف امریکہ، ڈاکٹر اے ناگیندر ریڈی ڈائرکٹر سالارجنگ میوزیم رونق یاد خان رام اوتار میوزک کمپیوزر اور کلیم احمد بلڈر مہمانان خصوصی ہوں گے۔ ثروت علی کنوینر کے بموجب داخلے کی عام اجازت رہے گی۔