یکم تا 17 مئی اسکولی بچوں کے لیے سمر آرٹ کیمپ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سالار جنگ میوزیم حیدرآباد کے اوقات میں موسم گرما کے دوران یکم تا 31 مئی توسیع کی گئی ہے جو شام 7 بجے تک کھلا رہے گا ۔ میوزیم کے مطابق توسیع شدہ اوقات کے علاوہ میوزیم کی جانب سے بکنگ کاونٹر کو شام 6-15 بجے تک کھلا رکھتے ہوئے وزیٹرس کو داخلہ کے لیے ٹکٹ خریدنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ سالار جنگ میوزیم کی جانب سے یکم تا 17 مئی اسکولی بچوں کے لیے ایک سمر آرٹ کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد بچوں کو آرٹ اور کلچر کے بارے میں سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ یہ کیمپ 8 تا 15 سال عمر گروپ کے بچوں کے لیے ہوگا ۔۔