سالِ نو ، پولیس قواعد پر عمل کرنے ڈی ایس پی کی خواہش

   

مٹ پلی ۔31 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی سب اسٹیشن حدود میں واقع تمام افراد سے خوشی کے ساتھ نئے سال کی تقریب منانے کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راملو نے خواہش کی ۔ اس موقع پر مٹ پلی ڈیویژن آفیس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہاکہ نئے سال کی تقریب جیسے قریب آرہی ہے سب ڈیویژن کے حدود میں واقع عوام خوشگوار ماحول میں کسی طرح کی غیرقانونی سرگرمیاں پیش نہ کرے ، اُس کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 31 ڈسمبر کی شب سے منعقد کی جانے والی تقریب کے موقع پر مٹ پلی ، کورٹلہ ، ابراہیم پٹنم ، ملاپور ، میڈپلی، کتھلاپور منڈلوں کے حدود میں واقع پولیس مشنری خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے معقول بندوبست کے درمیان پٹرولنگ کی جارہی ہے۔ پولیس کے زیرنگرانی ٹاؤن ، دیہی علاقوں میں ڈرنک اینڈ ڈرائیور تلاشی مہم منعقد کی جارہی ہے اور اس طرح عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے والے نوجوانوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائیگی ۔ مذہبی تشدد کو بھڑکانے کے نعرے نہ لگائیں ، شراب نوشی کرتے ہوئے گاڑیاں چلانا جرم ہے ۔ گاڑیاں اپنی مرضی سے تیز چلانے پر کیس درج کرنے کے علاوہ جیل کی سزاء دی جائے گی ۔ مائیک زیادہ ساؤنڈ سے لگاکر کسی کو مشکلات سے دوچار نہ کریں۔ ڈی جے پی پابندی ہے ۔ ڈرائیونگ کرتے وقت لاپرواہی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ انھوں نے عوام سے کہاکہ پولیس کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی شکایت 100 نمبر پر اطلاع دینے پر فوری ردعمل کرتے ہوئے اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔ نئے سال کے موقع پر منائے جانے والی تقریب کو عوام ، نوجوان اپنے مکان میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ خوشی کے ماحول میں منانے کی مٹ پلی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راملو نے خواہش کی ۔