٭ مدھیہ پردیش میں گزشتہ شب ایک ایسے وقت ساری دنیا سالِ نو کا جشن منانے میں مصروف تھی کہ اسی دوران ایک تاجر پنیت اگروال اپنے فارم ہاؤز پر سال نو کا جشن منانے کے دوران خاندان کے ساتھ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق منگل کی شب مذکورہ تاجر اپنے 6 ارکان خاندان کے ساتھ فارم ہاؤز میں نئے سال کا جشن منا رہا تھا کہ اسی دوران فارم ہاؤز میں نصب لفٹ اچانک ٹوٹ کر گرگیا، جس کی زد میں آکر خاندان کے 6 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور شخص بری طرح سے زخمی ہے جسے نزدیکی دواخانہ میں شریک کروایاگیا ہے۔