سالِ نو پر رآس الخیمہ میں آتش بازی گنیز ورلڈ کے 2 ریکارڈ ٹوٹ گئے

,

   

دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست رآس الخیمہ میں سال نو 2022 کی آمد کے موقع پر کی جانے والی آتش بازی نے یہاں موجود اور دنیا بھر سے دیکھنے والے لاکھوں مداحوں کو حیران کر دیا۔ میڈیا کے مطابق سال نو کے استقبال کی تقریب کے موقع پر ہونے والی اس آتش بازی نے دوگینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیئے۔آتش بازی کا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل دنیا میں کسی بھی اونچائی سے ملٹی روٹرز اور ڈرون فائر ورکس ڈسپلے پر تھا۔ آتش بازی کا یہ مظاہرہ 1055.8میٹر کی بلندی سے کیا جارہا تھا۔ دوسرے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل سب سے زیادہ ریموٹ سے چلنے والے ملٹی روٹرز؍ڈرونز پر تھا جو بیک وقت آتش بازی کیلئے استعمال کئے جا رہے تھے۔ اس موقع پر 452 ڈرونز نے آسمان پر نئے سال کے تہنیتی پیغام کا انتہائی خوبصورت منظرآتش بازی کے ذریعہ روشن کیا۔
ساتھ ہی اس سلسلہ میں کچھ مواد بھی پیش کیا گیا ہے۔