نئی دہلی ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے عوام کو سالِ نو 2020 کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ منگل کو راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر نے کہا کہ تمام لوگوں کو پرامن اور مخلص سماج بنانے کا عہد کرنا چاہئے ۔ وزیراعظم نے ٹوئیٹ میں امید ظاہر کی کہ نیا سال ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے میں معاون ہوگا۔