حیدرآباد۔/10 جنوری، ( سیاست نیوز)سالگرہ تقریب سے واپس ہونے والے ایک خاندان کا تعاقب کرتے ہوئے راستہ روک کر حملہ کرنے والے دو افراد کے خلاف پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ راجندر پولیس کے مطابق سلیمان نگر علاقہ کے ساکن میر مرتضیٰ علی کی شکایت پر پولیس نے دو افراد نجیب الدین اور اشراف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرتضیٰ علی اپنے افراد خاندان کے ہمراہ رشتہ دار کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے افراد خاندان کے ساتھ واپس ہورہے تھے کہ دو افراد ایک انووا کار میں شیخ پیٹ فلائی اوور سے ان کا تعاقب کررہے تھے، مسلسل ہارن بجاتے ہوئے ان کا تعاقب کیا اور گاڑی جیسے ہی پلر نمبر 31 کے یوٹرن پر پہنچی گاڑی کا راستہ روک کر شکایت گذار کے بیٹے پر حملہ کیا اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔ راجندر نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع