حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سالگرہ تقریب کے بہانے گھر بلا کر عصمت ریزی کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ انسٹاگرام کے ذریعہ دوستی کے بعد لڑکی کو ہوس کا شکار بنانے والے سدھارتا ریڈی کو پولیس بالا نگر نے حراست میں لے لیا ہے ۔ اس 24 سالہ نوجوان کے خلاف 25 سالہ نوجوان لڑکی نے شکایت کی ہے اور سنگین الزامات عائد کئے ۔ دونوں کی پہچان انسٹاگرام کے ذریعہ ہوئی اور پہلے فون نمبرات کا تبادلہ ، پھر بات چیت اور ملاقاتوں کے بعد دعوت دی گئی ۔ گذشتہ روز سالگرہ تقریب کے نام پر سدھارتا ریڈی لڑکی کو اپنے مکان طلب کیا اور پارٹی کے نام پر لڑکی نے شرکت کی ۔ پارٹی کے بعد سدھارتا ریڈی نے لڑکی سے قابل اعتراض حرکتیں شروع کی اور لڑکی کی عصمت ریزی کی ناکام کوشش لڑکی نے اپنے آپ کو بڑی چلاکی سے بچاتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہونچی ۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے سدھارتا ریڈی کو حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع