سالگرہ تقریب کے نام پر مجرا پارٹی ، پولیس کا دھاوا ، خواتین سمیت 14 افر اد گرفتار

   

حیدرآباد : /9 اپریل (سیاست نیوز) سالگرہ تقریب کے نام پر منائی جارہی ایک مجرا پارٹی کو سائبر آباد پولیس نے ناکام کردیا ۔ شہر کے مضافاتی علاقہ معین آباد کے ایک فارم ہاؤز میں نیم عریاں رقص شراب اور شباب کا مکمل انتظام کرلیا گیا تھا اور جشن کی تیاریاں جاری تھی ۔ اس فارم ہاؤز میں دھاوے کے دوران غیر اخلاقی حرکتیں اور شراب کے علاوہ گانجہ کا استعمال بھی جاری تھا ۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل آپریشن ٹیم سائبر آباد نے اعتبار پلی علاقہ میں دھاوا کیا ۔ کل رات دیر گئے یہ دھاوا کیا گیا ۔ معین آباد پولیس اسٹیشن حدود کے اعتبار پلی میں ہالی ڈی فارم ہاؤز پر یہ پارٹی جاری تھی ۔ پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے جوا پارٹی میں شریک افراد اور لڑکیوں کو حراست میں لے لیا ۔ بعد ازاں پولیس نے لڑکیوں کو ریسکیو ہوم منتقل کردیا لیکن مجرا پارٹی میں شریک 14 نوجوانوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے سیل فونس شراب اور گانجہ کے علاوہ قابل اعتراض اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ جوا پارٹی سے آزاد کی گئیں لڑکیوں کا تعلق بیرونی ریاستوں سے بتایا جاتا ہے ۔ ان لڑکیوں کو مہاراشٹرا ، مغربی بنگال اور دوسری ریاستوں سے شہر لایا گیا اور انہیں جسم فروشی کے لئے مجبور کیا جارہا تھا ۔ فارم ہاؤز میں نیم عر یاں رقص اور جوا کیلئے پور ا انتظام کرلیا گیا تھاکہ ایس او ٹی نے کارروائی کو انجام دیا تاہم پارٹی منعقد کرنے والے اور پارٹی میں شریک افراد کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا ۔ پولیس اس معاملہ میں مصروف تحقیقات ہے ۔ کچھ عرصہ قبل ہی اسی طرح شہر کے مضافاتی علاقے میں مجرا پارٹی کو بے نقاب کیا گیا تھا ۔ ع