سالگرہ پر سلمان خان جذبات سے مغلوب

   

ممبئی 29 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ فوٹو گرافر ویرال بھیانی نے ایک ویڈیو اور کچھ تصاویر سوشیل میڈیا پر شئیرکی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ سلمان خان جمعہ کو اپنی 54 ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں اپنے گھر کے باہر اپنے مداحوں کے خیر مقدم کا جواب دے رہے ہیں۔ کئی مداحوں نے نوٹ کیا کہ سلمان خان اپنے پرستاروں کا جواب دیتے ہوئے جذبات سے مغلوب تھے اور ان کی آنکھیں پرنم تھیں۔ سلمان خان نے سالگرہ پر فوٹو گرافرس کے ساتھ کیک بھی کاٹا ۔