سالگرہ کے موقع پر معذورین میں ٹووہیلرگاڑیوں کی تقسیم۔ کے ٹی آڑ

   

حیدرآباد 22جو لائی ۔ وزیر بلدی نظم ونسق و آئی ٹی کے ٹی آر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر گفٹ اے اسمائل پروگرام کے تحت معذورین میں ٹو وہیلرگاڑیوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا ۔ کے ٹی آر کی سالگرہ 24جولائی کو ہے ۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ گذشتہ سال سالگرہ کے موقع پر 6 ایمبولنس گاڑیوں کا عطیہ دیا تھا اور ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ نے بھی ایمبولنس کا عطیہ دیا تھا۔اس طرح ان کی تعداد 90 ہوگئی تھی۔ جاریہ سال بھی 100معذورین کو ٹووہیلر گاڑیوں کے عطئے کا فیصلہ کیاگیا ۔ کے ٹی آر نے ٹو وہیلرگاڑیوں کی تصاویر بھی پوسٹ کی۔اس ٹوئیٹ کے بعد گورنمٹ وہپ بی سمن نے کے ٹی آر کو ٹیگ کرکے ٹوئیٹ کیا اورکہا کہ ہمارے جذبہ پیداکرنے والے اور رحم دل لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ بھی تارک راما راوکی سالگرہ کے موقع پر ایسی 50گاڑیوں کا عطیہ دیں گے ۔ کے ٹی آر کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے ۔