سال اول میں 62.85 فیصد ‘ سال دوم میں67.26 فیصد طلبا کامیاب

   

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان
4 جون سے اڈوانسڈ سپلیمنٹری ، کامیابی میں لڑکیوں کو لڑکوں پر حسب معمول سبقت
حیدرآباد۔9۔مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے ۔ فرسٹ ایئر میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا تناسب 62.85 فیصد ہے جبکہ سیکنڈ ایئر میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا تناسب 67.26 فیصد رہا ہے ۔ انٹر کے امتحانات میں لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی ہے ۔ 4 جون سے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز ہوگا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نامپلی میں وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے نتائج کا اعلان کیا ۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نوین متل و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ انٹر سال اول کے امتحانات میں 4,33,082 طلبہ نے شرکت کی ۔ 2,72,208 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ کامیابی کا تناسب 62.85 فیصد رہا ہے ۔ سال دوم کے امتحانات میں 3,80,920 طلبہ نے شرکت کی 2,56,241 طلبہ نے کامیابی حاصل کی کامیابی کا تناسب 67.27 فیصد رہا ہے ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے بتایا کہ 15 مارچ تا 4 اپریل منعقد انٹر امتحانات میں جملہ 9,48,153 لاکھ طلبہ نے شرکت کی ۔ ریاست بھر میں 1473 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔ امتحانات کو شفاف اور پرامن بنانے 26 ہزار عملہ نے خدمات انجام دی ہے ۔ انہوں نے تمام اسٹاف سے اظہار تشکر کیا ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ایمسٹ میں انٹر وٹیج کے نظام کو برخواست کردیا گیا تاکہ طلبہ پر کوئی ذہنی دباؤ نہ پڑے، اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ انٹر نتائج میں سرکاری کالجس کا خانگی کالجس سے بہتر مظاہرہ رہا ہے ۔ خانگی جونیئر کالجس میں کامیاب طلبہ کا تناسب 63 فیصد رہا ہے جبکہ اقامتی کالجس میں کامیابی کا تناسب 92 فیصد ہے ۔ سوشیل ویلفیر کالجس میں 80 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ گزشتہ سال کی بہ نسبت جاریہ سال کامیابی کا تناسب گھٹا ہے۔ انٹر سال اول کے نتائج میں ضلع میڑچل کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے جبکہ دوسرے مقام پر ضلع رنگا ریڈی اور تیسرے مقام پر کمرم بھیم آصف آباد رہا ہے ۔ انٹر سال دوم نتائج میں ضلع ملگ کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے۔ 4 جون سے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات ہونگے ۔ 10 تا 16 مئی سپلیمنٹری امتحانات کیلئے درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ ری کاؤنٹنگ ، ری ویریفیکیشن کی سہولت فراہم کی جار ہی ہے ۔ وزیر تعلیم نے ناکام طلبہ کو تشویش میں مبتلا نہ ہونے اور والدین کو بھی طلبہ پر دباؤ نہ بنانے کا مشورہ دیا ۔ ایمسٹ تحریر کرنے والے طلبہ کو بغیر کسی دباؤ کے امتحان تحریر کرنے کا مش