سکریٹری ایجوکیشن کے مشورے، مسٹر راجندر کا ایس ایس سی طلبہ سے خطاب
حیدرآباد 15 مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ ریاست میں ایس ایس سی کے امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے اور اس سال ہر امتحانی پرچہ کے بعد کافی وقفہ ہے۔ اس ضمن میں طلبہ کو مصروف رہنے اور دیا گیا وقت سے بھرپور استفادہ کے لئے محکمہ تعلیمات سکریٹری ایجوکیشن شریمتی یوگیتا نے زوم میٹنگ کے ذریعہ مفید مشورے دیئے تھے۔ اس ضمن میں ماسٹر مائنڈس ہائی اسکول میں اس کا خصوصی پروگرام دعوت افطار کے ساتھ سلیمان نگر میں مؤثر انداز میں رکھا گیا۔