سال میں دو مرتبہ ٹیٹ منعقد ہوگا

   

احکامات کی اجرائی ، جون اور دسمبر میں امتحانات
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ٹیچرس جائیدادوں کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو تلنگانہ حکومت نے خوشخبری سنائی ہے ۔ ہر سال دو مرتبہ ٹیٹ کا امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔ ہر سال جون میں ایک مرتبہ اور دسمبر میں دوسری مرتبہ ٹیٹ کا امتحان منعقد کیا جائے گا ۔ احکامات میں بتایا گیا ہے کہ ایک امیدوار ایک سے زیادہ مرتبہ ٹیٹ امتحان تحریر کرسکتا ہے ۔ ٹیٹ کوالیفائی ہونے والے امیدواروں کو ڈی ایس سی تحریر کرنے کی گنجائش فراہم کی جائے گی ۔ ٹیٹ مارکس کو ڈی ایس سی میں ویٹیج دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ماضی میں نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن ( این سی ٹی ای ) نے سال میں دو مرتبہ ٹیٹ امتحانات کا انعقاد کرنے کی ریاستوں کو ہدایت دی ہے ۔ یہی نہیں مرکزی حکومت نے ٹیٹ کی مہلت کو تاحیات کردیا ہے ۔ جس سے ٹیٹ میں ایک مرتبہ کوالیفائی ہونے والے امیدوار کو دوسری مرتبہ ٹیٹ امتحان تحریر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔2