نئی دہلی ۔15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کے کپتان نے سال 2019 میں بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہوئی ٹی 20 سریز سے پھر یہ ثابت ہوگیا کہ کوہلی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنا پسند ہے۔ اس سیریز میں انہوں نے تین میچوں میں دو ناٹ آوٹ نصف سنچریوں کی مدد سے 183 رنز بنائے اور مین آف دی سیریز منتخب ہوئے تھے۔ ویسٹ ونڈیز کے خلاف گزشتہ 9 ونڈے اننگز میں کوہلی نے 174 کی اوسط سے 870 رن بنائے ہیں ، جس میں چھ سنچریاں شامل ہیں۔ اس اس سال ویراٹ کوہلی کو اوپنر روہت شرما سے کافی ٹکر مل رہی ہے۔ دراصل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیزیزمیں کوہلی اور روہت شرما کے پاس سال 2019 میں ونڈے میں سب سے زیادہ بن بنانے والے بیٹسمین بننے کا موقع ہوگا۔ گزشتہ دو سال سے کوہلی ونڈے میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں لیکن اس سال روہت شرما کا مظاہرہ بھی شاندار ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزکے وقت کوہلی کے نام 23 میچوں میں 64.40 کی اوسط سے 1288 رنز ہیں تو وہیں روہت شرما نے 25 میچوں میں 53.56 کی اوسط سے 1232 رنز بنائے ہیں اور وہ کوہلی سے صرف 56 رن پیچھے ہیں۔