سال نو کی چیف منسٹر کو مبارکباد

,

   

پرگتی بھون میں سیاسی قائدین اور عہدیداروں کا اژدھام
حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) سال نو کے موقع پر ریاستی وزراء عوامی نمائندوں، اعلی عہدیداروں اور ٹی آر ایس قائدین نے پرگتی بھون پہنچ کر چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کو سال نو کی مبارکباد پیش کی۔ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندر ریڈی، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی، جینکو، ٹرانسکو منیجنگ ڈائرکٹر پربھاکر رائو کے علاوہ کئی آئی پی ایس اور آئی اے ایس عہدیداروں نے چیف منسٹر کو سال نو مبارکباد پیش کی۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم جناردھن ریڈی نے اس موقع پر چیف منسٹر کو ہائی اسکول طلبہ کے لیے ماڈل ڈکشنری چیف منسٹر کے حوالے کی۔ یادادری اور دیگر مندروں کے پوجاریوں نے چیف منسٹر کو آشیرواد پیش کیا۔ چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کرنے والوں نے ریاست کی ترقی کے سلسلہ میں نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے عوامی نمائندوں اور قائدین سے اظہار تشکر کیا۔ چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کرنے والوں میں وزیر پنچایت راج ای دیاکر رائو، وزیر قبائیلی بہبود ستیہ وتی راتھوڑ، فارمرس کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدرنشین ای راجیشور ریڈی، جئے شنکر بھوپال پلی ڈسٹرکٹ چیرپرسن جی جیوتی، بھوپال پلی رکن اسمبلی جی وینکٹ رامنا ریڈی، رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار، تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین جی چکراپانی، ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے قائد ڈاکٹر کے کیشو رائو لوک سبھا میں ٹی آر ایس فلور لیڈر نامہ ناگیشور رائو کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل، ضلع پریشد کے صور نشین، مختلف کارپوریشنوں کے صدورنشین اور حکومت کے مشیران شامل ہیں۔ سال نو کے موقع پر چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر کو مبارکباد پیش کرنے والوں میں ریاستی وزراء محمد محمود علی ، پرشانت ریڈی ، نرنجن ریڈی ، ملاریڈی ، سابق اسپیکر مدھو سدن چاری ، گورنمنٹ وہیپ ایم ایس پربھاکر ، رکن اسمبلی بی سمن اور دوسرے شامل ہیں ۔۔