حیدرآباد ۔ یکم / جنوری (سیاست نیوز) سنتوش نگر علاقہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے بس کنڈکٹر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 50 سالہ رمنا راؤ ساکن ارون دتی کالونی سنتوش نگر جو مدھانی بس ڈپو کا کنڈکٹر ہے ڈیوٹی جانے کی غرض سے آج صبح 5.15 بجے اپنے مکان سے روانہ ہوا تھا اور ڈی آر ڈی ایل روڈ پر سڑک عبور کررہا تھا کہ اچانک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں رمنا راؤ برسرموقع ہلاک ہوگیا اور کچھ ہی دیر میں پولیس کی ٹیم وہاں پہونچ گئی ۔ رمنا راؤ کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا اور کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی گئی ۔