سال نو کے موقع پر 2091شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

,

   

حیدرآباد : شہر میں سال نو کے موقع پر ۳۱؍ دسمبر کی شب تقریبا ۲۵؍ مقامات پر 2091 افراد کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے کیس میں کارروائی کی گئی ۔ جن مقامات پر پولیس نے یہ مہم چلائی تھی ان میں حمایت نگر ، جوبلی ہلز ، بنجارہ ہلز ، نارائن گوڑہ ، ملک پیٹ ، سنتوش نگر ، فلک نما او ر بہادر پورہ اور دیگر شامل ہیں ۔ پولیس عہدیداران نے سانس لینے والے مشین کے ذریعہ عوام کی جانچ کررہی تھی ۔
پولیس اس موقع پر کارروائی کرتے ہوئے 189موٹر کاریں ،997موٹر سیکلیں اور 52آٹو رکشا ضبط کئے ہیں ۔