سال نو کے موقع پر 350 کروڑ کی شراب فروخت

   

حیدرآباد۔ یکم جنوری،( پی ٹی آئی ) سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کو کہا کہ تلنگانہ بھر کے شراب خانوں اور شراب کی دکانات کو ہندوستانی ساختہ بیرونی شراب سربراہ کرنے والے ادارہ اسٹیٹ بیوریجس کارپوریشن لمٹیڈ نے سال نو کے موقع پر 350 کروڑ روپئے کا کاروبار کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ گذشتہ سال اس مدت کے دوران بھی شراب کا کاروبار مساویانہ رہ ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ بیوریجس کارپوریشن لمیٹیڈ کی طرف سے دوکانات اور شراب خانوں کو 30اور 31 ڈسمبر کے درمیان 350 کروڑ روپئے کی شراب فروخت کیا تھا۔ الکحل کی فروخت سے ریاست کواس سال ( اکسائیز اور ویاٹ دونوں محصول کے ذریعہ ) 20000 کروڑ روپئے کی آمدنی متوقع ہے۔ ریاستی حکومت 16 ڈسمبر سے شراب کی قیمتوں میں اضافہ کی تھی۔ تلنگانہ میں شراب کی تقریباً 2200 دوکانات ہیں اور ان سے توقع ہے کہ رواں سال شراب کو فروخت کے ذریعہ حکومت کو 20,000 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی۔