سال کا پہلا چاند گہن شہر میں بھی دیکھا جائے گا

,

   

۔10جنوری کو رات 10:35 پر آغاز، 2:44 پر اختتام
حیدرآباد۔ یکم جنوری، ( رتنا چوٹرانی ) سال2020 کا پہلا دوسایہ دار چاند گہن 10 جنوری کو دیکھا جائے گا۔ بی ایم برلا سائینس سنٹر کے ڈائرکٹر بی جی سدھارتھ کے مطابق چاند اپنی سطح سے اوپر رہیگا اور حیدرآباد میں بہتر موسمی حالات کی صورت میں یہ گہن شہر میں بھی دیکھا جائے گا۔ جس کی مجموعی مدت 4 گھنٹے اور 5 منٹ رہے گی۔ ممبئی کے نہرو پلانیٹوریم کے ڈائرکٹر اروند پرانجچے نے’ سیاست نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 10 جنوری کو 10:35 بجے شب چاند دوہرے سائے میں چھپ جائے گا ، ایک گھنٹہ پانچ منٹ بعد یعنی 10جنوری کے درمیان آدھی رات کو 12:40 مکمل گہن ہوگا جو دو گھنٹے اور چار منٹ بعد یعنی 2:44 بجے شب دوہرے سائے کے باہر آئے گا۔ چاند گہن کے عمل کی مجموعی مدت 4 گھنٹے اور 9 منٹ رہے گی۔ یہ چاند گہن سارے ہندوستان میں دیکھا جائے گا۔10 جنوری کے چاند گہن کے بعد 21 جون کو سورج گہن رہے گا۔