سال کا پہلا کورونا کیس، کینبرا میں لاک ڈاؤن

   

کینبرا :آسٹریلیا کے شہر سڈنی اور میلبرن میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ورینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے، جس کی وجہ سے سڈنی کے علاقوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں، سڈنی میں پہلے ہی لاک ڈاؤن ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لاک ڈاؤن قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لیے آسٹریلیائی صوبے نیو ساؤتھ ویلز حکام نے مزید فوجی اہلکار بلانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔نیو ساؤتھ ویلز میں مقامی منتقلی کے 345 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ زیادہ تر کیسز صوبائی دارالحکومت سڈنی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 947 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کْل کیسز 37 ہزار 754 رپورٹ ہوئے ہیں۔