سال کے آخر تک سب لوگوں کو لگ جائے گی کووڈ ویکسین:حکومت

   

نئی دہلی: ملک گیر کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کی کامیابی سے پرجوش حکومت کا ماننا ہیکہ موجودہ سال کے آخر تک 18 برس سے زیادہ عمر کے سبھی اہل لوگوں کو کووڈ ٹیکے لگ جائیں گے اور بیرونی ممالک میں اس کی برآمد آسانی سے کی جا سکے گی۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے منگل کو یہاں کہا کہ آج 82 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگانے کے اعداد و شمار کو عبور کرنے کیلئے قدم بڑھا دیئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں دسمبر تک کووڈ ٹیکے سبھی اہل لوگوں کو لگا دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہدف اس سے پہلے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہیکہ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا نے اکتوبر سے بیرونی ممالک کو کوویڈ ٹیکوں کی سپلائی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مانڈویا نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کووڈ وبا کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی پہل ’ویکسین میتری‘ کے تحت اکتوبر 2021 سے کووڈ ٹیکوں کی بیرون ملک سپلائی بحال کردی جائے گی۔