سال کے بہترین ٹی20 کھلاڑیوں میںکوئی بھی ہندوستانی نہیں

   

دبئی ۔آئی سی سی مینز ٹی20 سال کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کھلاڑیوںکا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں کوئی بھی ہندوستانی شامل نہیں ہے۔ پاکستان کے محمد رضوان جنہوں نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی میں 1,326 رنز بنائے انہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے جوس بٹلر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ باقی نامزد امیدواروں میں سری لنکا کے آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا ہیں، جوٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے ان کے ساتھ آسٹریلیا کے مچل مارش بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔