سال 1958 سے ایس ایس سی مارکس میموز کا ڈیجیٹلائزیشن

   

ویب سائٹ سے حصول میموز کی سہولت ، محکمہ تعلیمات کا فیصلہ ، عنقریب کام کا آغاز
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : محکمہ تعلیمات نے قدیم ایس ایس سی مارکس میموز کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس تجویز کے تحت سال 1958 سے تمام ریکارڈس یکجا کیا جائے گا ۔ جس کا مقصد طلبہ کو مدد کرنے کے علاوہ انہیں حصول میں میموز میں کسی بھی قسم کی پریشانیوں یا دشواریوں سے نجات دلانا ہے ۔ جس سے طلبہ کو دفاتر کے چکر لگانے سے وقت کی بچت ہوگی ۔ محکمہ سرکاری امتحانات نے اس سلسلہ میں مساعی کا آغاز کردیا ہے تاہم ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے ایجنسی کو قطعیت دینے پر غور و خوض کیا جارہا ہے ۔ جس کے بعد سرکاری ویب سائیٹ پر سال 1958 سے تمام ایس ایس سی مارکس میموز کو ڈیجیٹلائز کر کے اپ لوڈ کیا جائے گا ۔ اس پر عمل آوری کا آغاز فروری سال 2020 سے ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں موجود مارکس میموز کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کے لیے کم از کم 2 تا 3 سال کا عرصہ درکار ہوگا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سالانہ کم از کم 5.5 لاکھ طلبہ ایس ایس سی پبلک امتحانات میں شرکت کرتے ہیں اور جب کبھی محکمہ سرکاری امتحانات کی جانب سے نتائج جاری کر کے ویب سائیٹ پر صرف شارٹ میموز اپ لوڈ کیا جاتا ہے اور مکمل ایس ایس سی مارکس میموز کو متعلقہ اسکولس کو تعلیمی سال کے دوران اگست یا ستمبر میں روانہ کیے جاتے ہیں ۔۔