سال 2018 کے اوورسیز اسکالر شپ کی آئندہ ہفتے اجرائی ، 15 کروڑ کی منظوری

   

سکریٹری اقلیتی بہبود مہیش دت اِکا کی نمائندہ سیاست سے بات چیت
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری اقلیتی بہبود بی مہیش دت اِکا نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سال 2018 کے اوورسیز اسکالر شپ منظور کردی گئی ہے ۔ جسے آئندہ ہفتہ جاری کردیا جائے گا اور 15 کروڑ کی منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے لیے نئی درخواستیں فروری کے پہلے ہفتہ سے آن لائن کریں گے اور اس سلسلے میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ائمہ و موذنین کو بھی اعزازیہ آن لائن فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سکریٹریٹ میں نمائندہ سیاست شاہنواز بیگ سے ایک خصوصی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کوڈ کی وجہ سے حکومت کی فلاحی اسکیمات کو کچھ عرصے کے لیے روک دیا گیا تھا تاہم اب اس پر عمل آوری کی جائے گی ۔انہوں نے خود الیکشن کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے درخواست کی تھی کہ کم از کم فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کی اجازت دی جائے جس پر انہوں نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان اسکیمات پر عمل آوری کی اجازت دیدی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو 20 لاکھ روپئے ان کے اکاونٹس میں جاری کئے جائیں گے ۔ سال 2019 کے لیے فروری کے دوسرے ہفتے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ جس میں ایک گورنمنٹ ویب سائٹ جاری کیا جائے گا ۔ جس کے ذریعہ آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکیں گی ۔ تلنگانہ میں کل ملاکر اس مرتبہ سال 2018 میں جو درخواستیں منظور کئے گئے تھے اس کے لیے 15 کروڑ روپئے منظور کرلیے گئے ہیں اور مزید رقم کے لیے حکومت سے سفارش کی گئی ہے ۔ انہوں نے ائمہ و موذنین کے لیے بھی اعزازیہ کی فراہمی کے لیے آن لائن کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وقف املاک کے حوالے سے حالیہ عرصے میں جو جعلی این او سی جاری کئے گئے تھے ۔ اس بارے میں بھی پولیس کمشنر سے رجوع ہوتے ہوئے خاطیوں کے خلاف فوراً کارروائی کرنے کی گزارش کی گئی ہے ۔ انہوں نے سکریٹریٹ میں ان سے ملاقات کے لیے 3 تا 5 بجے شام کا وقت مقرر کیا ہے جہاں اپنے مسائل رکھ سکتے ہیں ۔۔