حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ اور دیگر دفاتر کے لیے وکیشنس، عوامی تعطیلات و اختیاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سال 2021ء کے لیے عدالتوں کو سنکرانتی کی تعطیلات 11 اور 12 جنوری 2021ء کو ہوں گی۔ گرمائی تعطیلات 3 مئی بروز پیر سے 31 مئی بروز پیر 2021ء تک ہوں گے۔ دسہرہ کے لیے 7 اکٹوبر 2021ء سے 12 اکٹوبر 2021 تک تعطیلات ہوں گی۔ عام تعطیلات جملہ 12 ہیں اس کے علاوہ اتوار کو ہونے والی عام تعطیل 15 اگست بھی ہے۔ 2021ء جملہ 19 اختیاری تعطیلات جن میں 4 تعطیلات اتوار کو آرہی ہیں۔