جاریہ سال جرائم کی رپورٹ، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہنی پریہ درشنی کی پریس کانفرنس
میدک ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میدک روہنی پریہ درشنی نے بتایا کہ ضلع میں امسال 2022 کے دوران جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات، سائبر جرائم، عصمت ریزی اور قتل کے واقعات میں سال گزشتہ کے بہ نسبت اضافہ ہی ہوا ہے۔ ایس پی میدک ضلع کے اے آر ہیڈ کوارٹرس پر سال 2022 کی جرائم رپورٹ کے انکشافات سے متعلق منعقدہ ایک خصوصی پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی۔ درشنی نے بتایا کہ سال 2021 کے دوران ضلع بھر میں 3900 مقدمات اور 2022 کے دوران 4105 مقدمات رجسٹرڈ کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ امسال آن لائن بینک کھاتوں کے ذریعہ رقم حاصل کرنے مختلف اسکیموں اور چھٹیوں کے نام پر دھوکہ دہی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ اس طرح سے لاکھوں روپیوں کا غبن ہوا ہے۔ اس طرح کے 88 واقعات پیش آئے ہیں۔ 59 لاکھ روپے معصوم عوام سے حاصل کرلئے گئے ہیں۔ جس میں سے 7 لاکھ 27 ہزار روپے واپس اصل کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس میں آچکے ہیں۔ ضلع میں 119 سرقہ کی واردات پیش آئے جبکہ سال گزشتہ 59 واقعات پیش آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2,80,60,060 روپے کے مال کا سرقہ ہوا جس میں سے 1,79,10,990 مالیت کے سامان کی ری کوری کرلی گئی ہے۔ ایسے واقعات میں پولیس کو سی سی کیمروں کی تنصیب سے ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پریہ درشنی نے بتایا کہ 2022 کے دوران 47 عصمت ریزی کے واقعات اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 24 کیسیس پیش آئے ہیں۔ مزید جہیز کے مطالبات پر دباؤ ڈالنے کے 7 واقعات پیش آئے۔ 112 واقعات راتوں میں سرقہ اور دن کے اوقات میں 15 واقعات، چین اسناچنگ کے 9 واقعات اور 12 واقعات بھتہ خوری کے پیش آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال اغوا کیس 43 اور سال گزشتہ 29 کیسیسے رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ درشنی ن ے بتایا ک ہ جوا کھیلنے کے 45 واقعات پیش آئے،۔ غیر مجاز طور پر ریت منتقلی کے 198 مقدمات پیش آئے اور ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے 8011 کیسیس پیش آئئے جبکہ سال گزشتہ 1138 کیسیس رونما ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 23 قتل اور عصمت ریزی کے واقعات اور جائیداد کے لئے 4 قتل کئے گئے۔ انہوں ن ے بتایا کہ ضلع میں 30 مقدمات اٹراسٹی کے پیش آئے اور 2022 کے دوران 460 سڑک حادثات رونما ہوئے۔ 232 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر بالاسائی، میدک ڈی ایس پی سائیلو دیگر عہدیدار موجود تھے۔