سال 2025 میں چاند اور سورج گہن

   

ڈاکٹر راجند رپرکاش گپتا سپرنٹنڈنٹ کا بیان
حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : نئے سال 2025 میں چار گہن ہوں گے۔ جس میں دو چاند گہن اور دو سورج گہن ہیں ۔ چار گہن میں سے صرف ایک گہن ہی ہندوستان میں دکھائی دے گا ۔ مدھیہ پردیش اُجین کے جیوا جی اسپیس ریسرچ سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجندر پرکاش گپتا نے بتایا کہ 14 مارچ کو مکمل چاند گہن ہوگا ۔ لیکن یہ گرہن دن کے وقت ہوگا جس کی وجہ سے ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا ۔ یہ گہن امریکہ ، مغربی یوروپ ، مغربی آفریقہ اور شمالی و جنوبی اٹلانٹک سمندر کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا ۔ 29 مارچ کو جزوی سورج گہن ہوگا لیکن اس کا اثر ہندوستان میں نہیں ہوگا ۔ ڈاکٹر گپتا نے بتایا کہ 7 اور 8 ستمبر کو درمیان ہونے والے مکمل چاند گہن کو ہندوستان میں دیکھا جاسکے گا ۔ یہ گہن بھارت کے ساتھ یوروپ انٹارکٹیکا ، مغربی پیسفیک سمندر ، آسٹریلیا اور بحر ہند کے علاقوں میں بھی مکمل طور پر نظر آئے گا ۔ 2025 کا آخری گہن 21 اور 22 ستمبر کے درمیان ہوگا جو جزوی سورج گہن ہوگا ۔ لیکن یہ گہن بھی ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا ۔۔ ش