سامسن کے آج بین الاقوامی کیریئر کے آغاز کا امکان

   

کولمبو : شکھر دھون کی زیر قیادت ہندوستانی ٹیم کل میزبان سری لنکا کے خلاف تیسرا ونڈے کھیلے گی اور امید ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین سنجو سامسن اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کریں گے ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل محدود اوورس کے صرف 4 مقابلے کھیلنے ہیں جس میں ایک ونڈے اور تین ٹی 20 مقابلے ہیں۔ سری لنکا میں ہندوستانی ٹیم کے کوچ راہول ڈراویڈ کے ذہن میں ورلڈ کپ کی تیاریاں ہوں گی اور وہ آخری ونڈے اور ٹی 20 مقابلوں میں نوجوان کھلاڑ یوں کو موقع دینے کی کوشش کریں گے۔