حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : دنیا کے پسندیدہ جوہری جویالکاس کو اپنی نئی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پر لیڈی سوپر اسٹار سامنتارتو پربھو کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کافی مسرت ہورہی ہے ۔ یہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ بین الاقوامی مارکٹس میں جویالکاس کے سدا بہار ڈیزائن اور عمدہ کاریگری کے ورثہ کو اپنے منفرد انداز میں پیش کریں گی ۔ یہ شراکت دو ایسی شخصیات کو جوڑتی ہے جن کا خوبصورتی ، سچائی اور حسن سے گہرا تعلق ہے ۔ سامنتا کا پیارا انداز اور خوبصورت رویہ جویالکاس کے 3 دہائیوں سے زائد کے سفر کو ظاہر کرتا ہے جس نے فن ، اعتماد اور دنیا بھر کے کروڑہا گاہکوں کو خوش کرنے کی لگن سے اپنی پہچان بنائی ہے ۔ جویالکاس کے صدر نشین ڈاکٹر جویالکاس نے کہا ’ سامنتا آج کی خواتین کے اعتماد ، اسٹائیل اور منفرد پہچان کو پوری طرح سے جیتی ہیں ۔ ان کا انداز اعلیٰ جوہریات کے ساتھ زندگی کے سب سے خاص لمحات کو منانے کے ہمارے اصول سے مکمل طور پر جڑتا ہے ۔ ہمیں انہیں جویالکاس میں لانے پر خوشی ہے اور ہم عالمی سطح پر زیورات سے محبت کرنے والوں کو متاثر کرتے رہیں گے ۔ زیورات ہمیشہ سے میرا ذاتی انداز بیان کرنے کا ذریعہ رہے ہیں ۔ میں ایک ایسے برانڈ کے ساتھ جڑ کر کافی خوش ہوں جو خوبصورتی کو اہمیت دیتا ہے اور ہر خاتون کو اعتماد سے چمکنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ یہ شراکت جلد ہی مربوط عالمی مہم کی شکل میں نظر آئے گی ۔ جس میں سامنتا اپنے خاص انداز میں جویالکاس کے ڈیزائن کے ورثہ کی نمائندگی کریں گی اور دنیا بھر میں مارکٹس و ثقافتوں کی برانڈ کی رسائی کو نیا پہلو دیں گی ۔ اب سے دونوں بین الاقوامی شخصیات سامنتا اور مشہور اداکارہ کاجول اس برانڈ کی عالمی سطح پر نمائندگی کریں گی ۔۔