سیئول ۔ جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز اور الیکٹرانکس بنانے والی معروف کمپنی سام سانگ کے وارث لی جے یونگ 207 دن بعد جیل سے باہر آگئے۔لی جے یونگ کو رواں سال جنوری میں رشوت لینے اور غبن کے جرم میں جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ لی جے یونگ کو پیرول پر رہا کردیا گیا ہے۔سام سنگ کمپنی کے وارث پر الزام تھا کہ انہوں نے جنوبی کوریا کہ صدر پارک گیون کی دوست اور کرپشن سکینڈل کی مرکزی کردار چوئی سیون سِل کی تنظیموں کو 31 لاکھ ڈالر کے عطیات دیے تھے۔ لی یونگ نے ایک متنازع کاروباری فیصلے کی سیاسی حمایت کے عوض یہ عطیات دیے تھے۔سام سانگ کے چیئرمین لی جے یونگ نے رہائی کے بعد میڈیا کے لیے جاری بیان میں اہل وطن سے معافی مانگی ہے۔یاد رہے کہ جے یونگ کی گرفتاری کے وقت بھی اخبارات میں شہ سرخیوں کے ساتھ خبریں شائع کی گئی تھیں۔