سام سنگ نے روس کو اسمارٹ فون کی برآمدات معطل کر دیں

   

ماسکو : سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی نے یوکرین میں فوجی آپریشن کے سلسلے میں روس کو اسمارٹ فونز اور چپس سمیت اپنی تمام مصنوعات کی برآمدات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ اطلاع نیوز ایجنسی بلومبرگ نے دی ہے ۔ بلومبرگ نے سام سنگ کے حوالے سے کہا‘‘ہم جنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری ترجیح اپنے تمام ملازمین اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ‘‘۔