حیدرآباد۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کے متنازعہ بزنس سانا ستیش بابو سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے بعض سیاست دانوں اور اعلیٰ افسران کی قربت بالعموم سرکاری عہدیداروں کے حلقوں میں موضوع بحث رہی ہے اور وہ افسر بابو جو اُن (ستیش بابو) سے قریب تھے ، اپنے ساتھیوں میں انتہائی بااثر سمجھے جاتے تھے اور دہلی میں اپنے رابطوں کو فخر سے بیان کرتے تھے، لیکن اب وہ بھی نفسیاتی خوف و الجھن کا شکار ہوگئے ہیں۔ گوشت کے متنازعہ تاجر معین قریشی کے ساتھ ستیش بابو کے روابط منظر عام پر آنے کے باوجود کئی افسران ہنوز ستیش بابو سے اپنے قربت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
