سانبہ میں پاکستانی غبارہ برآمد

   

جموں: جموں کے سانبہ ضلع کے گگوال علاقے میں پاکستانی غبارے کو پولیس نے برآمد کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق سانبہ کے گگوال گاوں میں چند مقامی افراد نے منگل کی صبح علاقے میں ایک پاکستانی غبارے کو دیکھا اور فوری طورپر پولیس کو اس بارے میں آگاہی فراہم کی ۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور پاکستانی غبارے کو برآمد کرکے ضبط کیا۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔