سانحہ مچھ، جلد کوئٹہ جاؤں گا: عمران

   

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سانحہ مچھ کے متاثرین کو جلد کوئٹہ آنے کی یقین دہانی کرادی۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کیساتھ ہوں۔ بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا اور سانحہ مچھ میں شہدا ء کے لواحقین سے ملاقات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کا درد جانتا ہوں اور ان کے مطالبات کا احساس ہے۔ اپنے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔