حیدرآباد۔/21 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شاہ آباد میں پیش آئے ایک عجیب واقعہ سانپ کو دیکھنے کے بعد اس کے ڈسنے کے خوف سے ایک شخص فوت ہوگیا۔ 46 سالہ شیخ نوشاد متوطن بہار جو مزدور پیشہ تھا، آج صبح شاہ آباد میں سانپ کو دیکھا اور خوفزدہ ہوگیا کہ اسکو ہاسپٹل منتقل کرنے کی نوبت آگئی اور فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران نوشاد فوت ہوگیا۔ شاہ آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔