سانپ کی خاتون کو ڈسنے کے بعد موت

   

حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع کونڈمنڈل کے لنگم پیٹ علاقہ میں ایک خاتون این ستیہ وتی رات کے وقت ضرورت سے فارغ ہونے کے لئے مکان کے قریب جھاڑیوں میں گئی جہاں اسے ایک سانپ نے ڈس لیا۔ ستیہ وتی نے افراد خاندان کو جمع کیا اور تفصیلات بتائی۔ اسے فوراً دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی۔ خاتون کے افراد خاندان نے سانپ کی تلاش شروع کی اور جب اسے جھاڑیوں میں پایا گیا تب سب حیرت میں تھے کہ سانپ مرا ہوا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون نے خوف کے عالم میں اپنے پیروں سے اسے کچل دیا ہوگا جس کی وجہ سے سانپ کی موت ہوسکتی ہے۔( ش)