ممبئی: مہاراشٹرا میں سیاسی شہ اور مات کا کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے نئی دہلی پہنچنے اور پارٹی کے 12 ارکان پارلیمنٹ کی بغاوت کے درمیان شیو سینا کے سربراہ سنجے راوت نے کل دیر رات گئے ٹوئٹ کر کے مخالفین سے سختی سے نمٹنے کا اشارہ کیا۔ سنجے راوت نے لکھا کہ پھن کچلنے کا ہنر بھی سیکھئے، سانپ کے خوف سے جنگل نہیں چھوڑا کرتے۔ جے مہاراشٹرا۔‘‘شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرنے نے کل ہی رام داس کدم اور آؤنند راؤ اڈسول سمیت کئی لیڈران کو پارٹی سے نکال دیا، ان سبھی پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔دریں اثنا خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نئی دہلی میں ہیں اور وہ آج 12 ارکان پارٹی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ ایکناتھ شندے نے کل ہی شیو سینا کے 18 ارکان پارلیمنٹ میں سے 12 کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی تھی۔ ایک ناتھ شندے کے اس قدم کے پیش نظر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ایکناتھ شندے ادھو ٹھاکرنے کو ایک اور جھٹکا دے سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ایکناتھ شندے کی بغاوت کے بعد شیوسینا اب دو دھڑوں میں بٹ گئی ہے جس میں پہلا دھڑا ادھو ٹھاکرے کا ہے اور دوسرا دھڑا ایکناتھ شندے کا ہے۔اب ایکناتھ شندے دھڑے نے پوری شیو سینا پر ہی دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے۔