حیدرآباد ،24 اگست (سیاست نیوز) سانپ کے ڈسنے کے واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ اس کے دوبچے کھمم ضلع کے اسپتال میں زندگی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے نرسمہولاپیٹ منڈل کے روپلا تانڈہ میں اُس وقت پیش آیا جب ایک مکان میں سانپ داخل ہوگیا اور باپ روی، اس کے دو بچے شرن، نیلا کی موت ہوگئی۔یہ تینوں کھاٹ پر سورہے تھے کہ سانپ نے ان کو ڈسا۔اس واقعہ کے بعد دیہات کے بزرگوں کے مشورے پر ان کو علاج کے لئے ان کو جادوگر کے پاس لے جایا گیا۔
بعد ازاں ان کو ایریااسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔روی کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔بچوں کو بہتر علاج کے لئے کھمم کے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے یہ بات بتائی۔