سوڈان میں صدمہ کی لہر
خرطوم: تقریباً ایک ماہ قبل زہریلے سانپ کے کاٹنے سے متاثر ہونے والی سوڈانی صحافی ہدیٰ حامد اتوار کو دارالحکومت خرطوم میں انتقال کر گئیں۔ھدیٰ کے خاندانی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ھدیٰ حامد کو صحت کی دیکھ بھال کے فقدان کی وجہ سے اس پورے عرصہ میں بہت زیادہ تکلیف سے گذرنا پڑا۔ سوگوار خاندان کا مزید کہنا ہیکہ وہ اس وقت تک درد برداشت کرتی رہی جب تک کہ اس کا پاؤں کالا اور سوج نہیں گیا۔ اسے نیو البان ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔اس کے علاوہ ملک میں سوشل میڈیا سائٹس پر صارفین نے ھدیٰ حامد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے تعزیت کی ہے جبکہ سوڈانی صحافیوں کی سنڈیکیٹ نے ھدیٰ حامد کی وفات پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ کل خرطوم کے مشرق میں نیل الارزق کے مضافاتی علاقہ البان ہاسپٹل میں انتقال کر گئیں۔گذشتہ 13 مئی کو اپنے ذاتی ’فیس بک‘ پیج پر ھدیٰ حامد نے خرطوم کے مضافاتی علاقہ حاج یوسف سے اپنی اکلوتی بیٹی سمیت باہر نکلنے میں مدد کی درخواست کی تھی۔ یہ علاقہ ایک سال سوڈنی فوج اور اس کی حریف ’ریپیڈ سپورٹ فورس‘ کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا تھا۔